نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مارچ, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مخمصہ

مخمصہ قبلہ شمیم اعظم نقوی صاحب ایک مرتبہ استاد طاہر عباس صاحب سے الجھ گئے کہ یہ بتاو مخمصہ کیا ہوتا ہے۔ طاہر صاحب نے ہر ممکن تعریف بیان کی مگر شمیم صاحب کا اپنا ہی مزاج ہے کہنے لگے ۔۔ نہیں ۔۔ یہ بتاو ۔۔ میم سے کیا ۔۔۔ خے سے کیا ۔۔ میم سے کیا ۔۔ صاد سے کیا ۔۔ ہا سے کیا ۔۔۔۔۔ شمیم صاحب چیزوں کی تعریف یہی سمجھتے ہیں کہ ان کے ہر حرف سے کوئی مطلب نکال کر بتایا جائے۔۔ استاد نے بہت سمجھایا کہ قبلہ یوں سمجھیں ۔۔ یوں دیکھیں ۔۔۔ مگر شمیم صاحب ایک نہ مانے ۔ پھر استاد نے انہیں ایک مثال دی کہ کراچی میں ڈاکٹر محمد علی شاہ کا بڑا نام ہے ۔ ایک مرتبہ انہوں نے ایک زخمی کی کٹی ہوئی ٹانگ جوڑ دی تھی ۔ شمیم صاحب نے کہا ۔۔ ہاں یہ تو ہمیں بھی یاد ہے۔ استاد نے کہا کہ اس واقعے کے کچھ ہی عرصے بعد ایک اور واقعہ ہوا۔ ناظم آباد میں اے او کلینک کے سامنے والی سڑک پر ایک باپ بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ ان کے آگے ایک ٹرک تھا جس میں تعمیراتی کام میں استعمال ہونےوالی فولادی چادریں لدی تھیں ۔ اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اُڑی اور سیدھی باپ بیٹھے کی گردن پر آئی۔ دونوں کی گردن کٹ گئی ۔ لوگ بھاگم بھ